صنعا:یمنی فوج کی اپنے ہی مورچوں پر بمباری، 30 فوجی ہلاک

Yemen

Yemen

یمن کے جنوب میں سرکاری فوج کی اپنے ہی مورچوں پر غلطی سے بمباری میں تیس فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی حکام کا کہناہے کہ گزشتہ شام صوبہ ابان میں جنگی طیاروں نے ایک خالی اسکول کو نشانہ بنا ڈالا اس اسکول میں ایک سو انیس بریگیڈ کے فوجی پہلے سیمورچے بناکر پوزیشن لئے بیٹھے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس اسکول پر پہلے القاعدہ سے منسلک باغیوں کا قبضہ تھا۔ اور فوج نے اپنی ہی فوج کو باغی سمجھ کر جنگی طیاروں سے بمباری کی۔ اسپتال ذرائع نے تیس لاشیں اور متعدد زخمی پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔