یمن میں تازہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی، جبکہ پچاس افراد زخمی ہوگئے ہیں، حکومت نے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر عمل کرنے کا اعلان کیاہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت صنعا کے حصابہ علاقے میں قبائلی جنگجو اور سرکاری فوج میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے سرکاری ترجمان نے بتایاکہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر ٹھنڈے دماغ سے غور کیا جائیگا۔ ترجمان کا کہنا تھا قراداد میں کافی مثبت نکات بھی ہیں۔ خاص طور پر وہ نکات جس میں تمام فریقین میں مصالحت اور ملکی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کا کہا گیا ہے۔