تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اقتدار کا سورج غروب ہونے پر جنوبی پنجاب اور بہاولپور کا دکھ یاد آ گیا ہے حالانکہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن میں بھی اکثریت غیر سنجیدہ افراد کی ہے۔ملتان کے علاقے پیپلز کالونی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فرحت اللھ بابر صدر کے پریس سیکرٹری ہیں جس کی وجہ سے انکی شخصیت بھی متنازع ہو گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نیکہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سیف سٹی کا نیا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر نا چاہئے۔