صوبوں کو 2 سال میں ایک ہزار ارب روپے دئیے گئے: حفیظ شیخ

Hafeez Shaikh

Hafeez Shaikh

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ این ایف سی فارمولا کے تحت صوبوں کو دو سال میں ایک ہزار ارب روپے دئیے گئے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ افراط زر کی شرح پچیس فیصد سے کم ہو کر دس فیصد رہ گئی ہے جو حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے اخراجات میں گزشتہ چار سال میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نیچھ سو پچاس ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔ تیس لاکھ غریب خاندانوں کو دو سو ساٹھ ارب روپے دیئے گئے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے چودہ سو ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی۔