صومالیہ کے قحط زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کو صومالی انتہا پسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامناہے ۔ صومالیہ میں جارہی قحط سالی کو دور کرنے کی کوششوں میں مصروف اقوام متحدہ اور دیگر16 اداروں کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کو صومالیہ کے الشہاب نامی انتہا پسندوں نے روک کر امدادی سامان فراہم کرنے والے تمام دفاتر بند کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں الشہاب کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ یہ امدادی ادارے صومالیہ میں سیاسی ابتری اور پیسہ کمانے کے لئے ذرائع پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،ذرائع کے مطابق الشباب کی جانب سے امدادی اشیا روکنے سے اکثر ان قحط زدہ کیمپ کے متا ثر ہونے کا خدشہ ہیں جن میں کثیر تعداد قحط زدہ خواتین اور بچوں کی ہے ۔