صومالیہ (جیو ڈیسک) صومالیہ کے معروف کامیڈی اداکار عبدی جیلانی مراسالی کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مراسالی جمعرات کے روز دارالحکومت موغا دیشو میں ایک لوکل ریڈیو سٹیشن جہاں وہ بطور ڈرامہ پروڈیوسر اور اداکار کام کر رہے تھے سے واپس جا رہے تھے کہ دو مسلح افراد نے پسٹل سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق مراسالی کے سینے اور سر میں متعدد گولیاں ماری گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عبدی جیلانی کو کچھ عرصہ قبل اسلامی تنظیم الشہاب کی جانب سے قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں جس کے باعث وہ کچھ عرصہ صومالیہ کے نواح میں واقع ایک علاقہ میں روپوش بھی رہے تھے۔