صومالی پارلیمنٹ نے حسن شیخ محمد کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حسن شیخ محمد کو اپنے حریف شیخ شریف احمد کے 60 کے مقابلے میں 64 ووٹ ملے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں بھی اراکین پارلیمنٹ کی واضح اکثریت کی حمایت کے بعد حسن شیخ محمد کے صدر منتخب ہوگئے۔
صومالیہ میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ آلسٹن جائیگا نے کہا کہ صومالیہ صدارتی انتخابات کا انعقاد ملک کے سیاسی عمل میں ایک اہم سنگ بنیاد ہے۔ انڈیا نے حسن شیخ محمد کو صومالیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وائٹ ہاس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن شیخ کا بطور صدر انتخاب صومالیہ کی تعمیر و ترقی میں اہم معاونتی اقدام ہے۔