کراچی (جیوڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سازش کے تحت الیکشن ملتوی کرانے کے لیے کچھ لوگ سرگرم عمل ہیں سازش میں شامل ہونے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
کراچی ائر پورٹ سے لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ کا جلسہ مریدوں کا جلسہ تھا جہاں لوگ پیر پگارا کے دیدار کے لیے آئے تھے۔ طاہر القادری کا بڑا شو تھا لیکن ان کے پروگرام سے اختلاف ہے۔
ضروری نہیں کے مدرسے چلانے والے ملک بھی چلا سکیں انہوں نے کہا کہ ریاست چلانے کے لیے سیاست ضروری ہے سیاست نہیں ہوگی تو ریاست بھی نہیں چلے گی۔