ضلعی دفاتر میں سرکاری ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دوسرے روز بھی ضلعی دفاتر میں سرکاری ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر سائلین بغیر کوئی کام کے واپس گھروں کو لوٹ گئے ملازمین پورا ہفتہ چھٹیاں انجوائے کریں گے تفصیلات کیمطابق عید الفطر کی چھٹیاں بدھ تک تھی لیکن چھٹیوں کے بعد جمعرات اور جمعة المبارک کو بھی سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے اندر ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی ملازمین پورا ہفتہ چھٹیاں انجوائے کرنا چاہتے ہیں اب ملازمین سوموار کو دفاتر کے اندر حاضر ہونگے یوں بھمبر کے ضلعی دفاتر میں سرکاری ملازمین کی عدم حاضری کی وجہ سے پورے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ویرانی چھائی رہی سائلین دفاتر کے چکر لگانے کے بعد بغیر کوئی کام ہوئے واپس گھروں کو لوٹ گئے۔