ضلع بھمبر کے اندر ہفتہ استحکام پاکستان پورے جوش و جذبے سے منایا جائیگا
Posted on August 10, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تکمیل پاکستان اور الحاق پاکستان ہماری منزل ہے ضلع بھمبر کے اندر ہفتہ استحکام پاکستان پورے جوش و جذبے سے منایا جائیگا ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری سابق چیئرمین زکوة وعشر صوفی مسعود اسلم نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کوجموں وکشمیر کی مکمل آزادی اور پھر الحاق پاکستان پر یقین رکھتی ہے پاکستان کی سلامتی ،بقاء اور استحکام کیلئے مسلم کانفرنس نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں تکمیل پاکستان ہماری منزل ہے اور اس کیلئے مسلم کانفرنس کے کارکنان کی جدوجہد جاری رہے گی مرکزی قیادت کیطرف سے ہفتہ استحکام پاکستان منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انشاء اللہ ضلع بھمبر کے اندر کارکنان مسلم کانفرنس ہفتہ استحکا م پاکستان پورے جوش وخروش کیساتھ منائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکنان پاکستانکے نظریاتی سرحدوں کے حافظ ہیں اور قیام پاکستان سے لیکر آج تک بلا تنخواہ سپاہی کا رول ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیر کے اندر لوٹ سیل لگا رکھی ہے تمام اداروں کے اندر کرپشن ،رشوت اور سفارش کو پروان چڑھائیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کی ایک سالہ کرپشن گزشتہ 60سالہ حکومتوں کی کرپشن سے کئی گنا زیادہ ہے مسلم لیگ نون بھی اپوزیشن کا رول ادا کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے اور پیپلزپارٹی کی کرپشن کو تحفظ فراہم کررہی ہے مسلم کانفرنس عید کے بعد حکومت کی کرپشن کیخلاف تحریک چلائے گی ۔