ضلع کورنگی میں قائم امتحانی مراکز کے اطراف صفائی و ستھرائی اور مراکز میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے
Posted on March 31, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ میٹرک کے امتحان کے سلسلے میں ضلع کورنگی میں قائم تمام امتحانی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی اور مراکز کے اندر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ طلباء و طالبات صحت مند ماحول میں امتحانات دے سکیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے متعلقہ افسران و ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو تیز کیا جائے اور گلیوں محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے ساتھ کچرا کنڈیوں کی صفائی روزانہ بنیاد پر یقینی بنا یا جائے صاف ستھرے صحت مند ماحول کی افادیت سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے تاکہ عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کو فروغ دیکر مثالی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکیایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے تمام زونز میں قائم میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور مراکز کے اطراف بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو بلدیاتی مسائل فوری حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com