ضلع گجرات میں سیاستدانوں کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے :پیرزاد امتیاز سید
Posted on September 12, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات میں سیاستدانوں کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار مزدور راہنما پیرزاد امتیاز سید نے کیا انہوں نے کہا کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں کا گجرات میں ایک ماہ کے اندر قتل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ایک چیلنج ہے ۔
جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی صفر ہو چکی ہے ، اور صرف غریب عوام کو پولیس ناکوں پر تنگ کیا جاتا ہے اور جرائم پیشہ افراد پولیس کی سرپرستی میں دھندناتے پھر رہے ہیں آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ضلع گجرات کی جانب بھی توجہ دیں اور ذمہ داراور قابل افسران کو گجرات میں تعینات کریں ، تا کہ ضلع گجرات میں قتل و غارت کا جو بازار گرم ہے وہ ختم کیا جا سکے اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔