اسلام آباد (جیوڈیسک) ایفی ڈرین کیس میں علی موسی گیلانی نے سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔علی موسی گیلانی نے درخواست اپنے وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا کے توسط سے دائر کی ہے۔ علی موسی گیلانی نے رشید جمعہ اور رضوان احمد کے وعدہ معاف گواہ بننے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
جس میں علی موسی گیلانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ انھیں سیاسی طور پر اس کیس میں ملوث کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے 3 ستمبر کو علی موسی گیلانی کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔ جس کے بعد سے علی موسی گیلانی روپوش ہیں۔