فیصل آباد (جیوڈیسک)ڈپٹی پرائم منسٹر پرویز الہی نے کہا ہے پنجاب کے الیکشن میں پٹواریوں اور اساتذہ کے ذریعے دھاندلی کرائی گئی، جنوبی پنجاب کے فنڈز جنگلا اسکیم میں جھونک دیئے گئے۔
سمندری میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔ الیکشن کمیشن کا نوٹس نہ لینا افسوسناک ہے۔ پرویز الہی نے موجودہ حکومت کا اپنے دور سے موازنہ کیا اور کہا کہ ان کے دور میں عوام کے لئے سہولتیں ہی سہولتیں تھیں۔
آج پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے عوام پس کر رہ گئے ہیں۔ پرویز الہی نے سوال کیا کہ نواز شریف بتائیں وہ بار بار حکومت میں آچکے ہیں کتنی دفعہ نیا پاکستان بنائیں گے۔