سپریم کورٹ نے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے 28 ارکان کی ,رکنیتمعطل کردی ہے جوبیسویں آئینی ترمیم تک معطل رہے گی۔ سپریم کورٹ نے ان ارکان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا ہے۔ ان ارکان میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ،وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اورجمشید دستی بھی شامل ہیں۔ رکنیت معطل ہونے والوں میں نو ارکان قومی اسمبلی اور تین سینیٹرز شامل ہیں۔ رکنیت بحال ہونے تک یہ ارکان ووٹ دینے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے۔