ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی ، چوہدری جعفر اقبال

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق 4 دسمبر کو دھونس دھاندلی نہیں چلنے دیں گے ۔

عوام شیر پر مہر لگا کر ملک کو بچائیں 4 دسمبر مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ اقتدار کے بھوکے ہیں جنہوں نے ملکی وقار دائو پر لگا دیا ہے ۔ جبکہ ملک کی عوام ان سے نجات کے لئے مسلم لیگ ن ساتھ دے ۔