ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری

polling

polling

قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابی حلقوں میں عام تعطیل ہے۔ قومی اسمبلی کی چھ نشستوں میں خیبر پختونخوا سے حلقہ این اے نو مردان، پنجاب سے این اے ایک سو چالیس قصور، این اے ایک سو اڑتالیس ملتان، این اے ایک سو اننچاس ملتان، این اے ایک سو اڑسٹھ وہاڑی اور این اے ایک سو پچانوے رحیم یار خان شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشن اٹک میں حلقہ پی پی اٹھارہ اور میانوالی میں حلقہ پی پی چوالیس پر ہورہے ہیں۔ سندھ میں پی ایس ترپن ٹنڈو محمد خان اور پی ایس ستاون ٹنڈو باگو میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

وزیراعظم کے شہر ملتان میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں ایک سو اڑتالیس اور ایک سو اننچاس پر انتخابات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ سندھ کی اسمبلی کے حلقہ ستاون ٹنڈو باگو بدین میں ذوالفقار مرزا کی خالی نشست پر ان کے صاحب زادے حسنین مرزا کا مقابلہ مسلم لیگ نون کے امیدوار میر منظوراحمد تالپور ہیں سے ہے۔

ملتان میں حلقہ این اے 148 اور این اے 149 میں پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ این اے 148 این اے 149 میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہو ا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔حلقہ 148 میں ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار اور 149 میں ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار ہے جبکہ حلقہ 149 میں پولنگ سٹیشن کی تعداد 295 ہے اور حلقہ 148 میں پولنگ سٹیشن کی تعداد 219 ہے۔

حلقہ 148 شاہ محمود قریشی کے استعفی دینے جبکہ 149 جاوید ہاشمی کے استعفی دینے کے بعد خالی ہوا۔حلقہ 148 میں وزیر اعظم کے صاحبزادے موسی گیلانی اور ن لیگ کے نواز ڈوگر کے درمیان مقابلہ ہے۔ سیکور ٹی کے سلسلے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور رینجرز کی تین کمپنیاں ظلب کی گئی ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گی۔