پنجاب(جیوڈیسک)پیپلزپارٹی پنجاب نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لئے ہوم ورک مکمل کرلیا۔ پارٹی سفارشات قیادت کے سپرد کردیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت دہری شہریت کے باعث نااہل ہونے والے ارکان کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لئے پارٹی کی ضلعی تنظیموں کی سفارشات کی روشنی میں پنجاب تنظیم نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ ساہیوال سے قومی اورصوبائی اسمبلی ،کھاریاں سے قومی اسمبلی ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور لاہورسے صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں سمیت مجموعی طورپر پنجاب کے چھ حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا جس میں سے کھاریاں کی قومی اسمبلی اور ساہیوال کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر پیپلزپارٹی کی طرف سے قاف لیگ کے امیدواروں کو سپورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
آج حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر ضلعی تنظیموں کے رہنماں سے مشاورت کے بعد صدر پیپلزپارٹی پنجاب امتیاز صفدروڑائچ نے بتایا کہ پنجاب تنظیم نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جلد حتمی امیدواروں کااعلان کردیا جائے گا ۔ صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ خوشاب سے ممتاز شخصیت آمنہ ملک کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے مقامی پارٹی تنظیموں نے سفارش کردی ہے۔