پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینٹر جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج روائتی ہیں، انہیں آنے والے جنرل انتخابات کے ساتھ نہ ملایا جائے۔
پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرا سٹڈیز میں لیکچر دیتے ہوئے سینٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ پاکستان کے پاس جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، ملک میں سستے الیکشن ہونے چاہیے، تاکہ عام آدمی کو بھی اس میں حصہ لینے کے موقع مل سکے کیونکہ وہ بہتر طور سے ملک اور قوم کے مسائل حل کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے انتخابات کو مہنگا کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام صرف ووٹ دینے کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے جہا نگیر بدر کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج سے آنے والے انتخابات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، جو لیڈر ہوگا وہ آئندہ انتخابات میں سامنے آجائے گا۔