ضیاء قادری کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ
Posted on September 14, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ صحت مند ماحول میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھنے اور طلباء و طالبات کو صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے اسکولوں ،کالجز اور مدارس کے اطراف سے کچرا کنڈیوں کو فوری ہٹا کر درسگاہوں سے دور قیام کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بارش کے بعد صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیا م کے حوالے سے TMAکی جانب سے جاری انتظامات کے معائنے کے موقع پر مختلف درسگاہوں کے طلباء و طالبات سے گفتگو کے بعد صفائی وستھرائی کے حوالے سے پیش کئے مسائل پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے TMAکے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ بارش کے بعد صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے صفائی وستھرائی کے نظام کو تمام علاقوں میں درست بنا یا جائے شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں کے دورے پر بازاروں اور شاپنگ سینٹروں کے اطراف جمع برساتی پانی اور صفائی وستھرائی کے ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ عوامی سہولتوں کی فراہمی اور علاقائی ترقی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلا تفریق عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے بلدیاتی محکموں کو ہدایت کی کہ سبزی ،فروٹ اور گوشت مارکیٹوں میں اور شاپنگ سینٹروں کے اطراف صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتری بنا یا جائے اور تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔