طالبان امریکا کے دشمن نہیں۔ جو بائیڈن

biden

biden

امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے طالبان امریکا کیدشمن نہیں، براک اوباما نے کبھی نہیں کہا کہ طالبان امریکا کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔ امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا طالبان امریکا کے دشمن نہیں ہیں ان کو دشمن نہ سمجھا جائے۔
جوبائیڈن کے مطابق القائدہ طالبان کی مدد سے امریکا پر حملہ کرسکتی ہے۔ اس لحاظ سے طالبان سے صرف القائدہ کی مدد کا مخفی خطرہ ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا براک اوباما نے طالبان کو کبھی بھی امریکی مفادات کیلئے خطرہ قرار نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کرزئی حکومت گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ طالبان سے مذاکرات کرتے ہوئے انہیں دشمن نہیں سمجھنا چاہئے۔