طالبان دشمن نہیں ،کرزئی کا امریکی بیان کا خیر مقدم

hamid karzai

hamid karzai

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امریکا کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان امریکا کے دشمن نہیں۔
افغان اکیڈمی آف سائنسسزمیں خطاب میں حامد کرزئی نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ امریکا طالبان کو اپنا دشمن تصور نہیں کرتا اور امریکا کا یہ بیان افغانستان میں امن وامان کی بحالی میں مددگار ثابت ہو گا۔ امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جو طالبان القاعدہ کا حصہ نہیں ان سے امریکی مفادات کو کوئی خطرہ نہیں۔