القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ امریکا کے بجٹ میں کٹوتی اور طالبان سے مذاکرات امریکی طاقت کا زوال ظاہر کرتا ہے۔ عرب ویب سائٹ پر جاری کئے گئے چوبیس منٹ دورانئے کے اپنے آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا کہ امریکا نے طالبان سے مذاکرات شروع کیے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کی سپر پاور زوال کا شکار ہوگئی ہے۔ امریکا کے دفاعی بجٹ میں کٹوتی بھی اس امر کو ظاہر کرتی ہے کہ عالمی طاقت معاشی بحران کا شکار ہے۔