پشاور (جیوڈیسک) جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی آخری مراحل میں ہے جماعت اسلامی کو بھی شمولیت کے لیے آمادہ کر رہے ہیں۔
پشاور طلبہ سے خطاب اور ذرائع سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کسی جاگیر دار کا نہیں بلکہ عوام کا ہے اس لیے تمام تر اقدامات عوام کے مفاد اور فلاح کے لیے کئے جانے چاہئیں۔ وقت آ گیا ہے کہ امریکی غلامی کے خلاف جہاد کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے بغیر ریاست کا تصور ممکن ہی نہیں ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ غیر سنجیدہ شخصیت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے طالبان کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا کہ مقامی قبائل کے ذریعے مذاکرات کیے جائیں۔