امریکا : (جیو ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کے آڈیو پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ طالبان کی جانب سے قتل کی کارروائیاں ان کی کمزوری ظاہر کرتی ہیں۔
فورٹ کیمبل میں فوجیوں سے خطاب میں امریکی وزیردفاع نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے بعد افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے اتحادی افواج پر فائرنگ کے واقعات کی اطلاعات ملی ہیں۔ امریکی حکام نے ان کو سنجیدگی سے لیا ہے اور واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
طالبان کے حملوں کے حالیہ طریقے ان کی کمزوری کی نشاندہی کرتے ہیں مگر امریکا ان کے طریقہ کار کی تبدیلی کے باوجود حکمت عملی تبدیل نہیں کرے گا۔ جنرل جان ایلن نے طالبان کی نئی کارروائیوں کے بارے میں آگاہی دی تھی۔ جان ایلن نے کہا تھا کہ طالبان نئے طریقہ کارکے ذریعے سکیورتی اہلکاروں پر حملہ کررہے ہیں کیونکہ وہ دیگر کارروائیوں میں ناکام ہوچکے ہیں۔