واشنگٹن (جیوڈیسک) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا کہ امریکا اور دوسری عالمی دنیا کی مدد سے طالبان کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ افغانستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں افغانستان اور امریکا کے تعلقات کے تناظر پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اب تیزی سے ترقی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب زیادہ سے زیادہ بچے اور بچیاں تعلیمی اداروں سے علم کی روشنی سے روشناس ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بچوں بچیوں کو طالبان سے کچھ خطرات کا سامنا رہا،اب پاکستان کے تعلیمی اداروں کو بھی طالبان سے ایسے ہی مسائل کا سامنا ہے اور ملالہ یوسف زئی جیسی بچوں کو طالبان سے خطرات لاحق ہیں۔