طالبا ن نے رواں سال 400 ملین ڈالر کما لیے۔اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستا ن میں طالبان نے مختلف ذرائع سے 400 ملین ڈالر اکھٹے کیے۔ان کی اس آمدنی ذریعے عطیات ، مقامی لوگوں سے ٹیکس وصولی ،منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور مختلف امدادی پروجیکٹس ہیں ۔ جبکہ سب سے بڑا ذریعہ افیون کی فصل ہے اورطالبان نے سو ملین ڈالراسی سے حاصل کئے ۔
رپورٹ کے مطابق اس 400 ملین میں سے 275 ملین ڈالر طالبان راہنماؤں تک پہنچے اور باقی سب نچلے درجے کے طالبان کے پاس گئے اور یہ سب رقم طالبان نیٹو افواج کے خلاف حملوں میں استعمال کرتے ہیں۔