طالبان کی مذاکرات کے لیئے مشروط آمادگی

Taliban

Taliban

طالبان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان کا جنوبی وزیر ستان کے نامعلوم مقام سے وڈیو جاری ہوا ہے جس میں حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر مشروط آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

احسان اللہ احسان کا کہنا ہے ہم نے حکومت کو مثبت جواب دیا ہے ۔ منور حسن ،مولانا فضل الرحمان ،نواز شریف کی ضمانت پر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کا سرمایہ ہیں ،انھوں نے پاکستان اور اسلام کے لئے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ان کا نام بھی مذاکرات کیلئے قابل غور ہو سکتا ہے ۔

طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمان کے درمیان اختلافات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ آپس میں بھائی بھائی ہیں ، ان میں کو ئی اختلاف نہیں۔