جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت چاہے تو طاہرالقادری کا لانگ مارچ روک سکتی ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید باقر حسین کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ حکومت چاہے تو طاہرالقادری اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنماں کو نظر بند کرکے لانگ مارچ روک سکتی ہے،طاہرالقادری کا ایجنڈا کھاپیواور پاور میں آ ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں۔ طلال بگٹی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور الطاف حسین ٹھگوں کا ٹولہ ہیں،جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کل میاں نوازشریف سے انتخابی اتحاد کے حوالے سے ملاقات ہوگی۔ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔