طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے 4 رکنی حکومتی ٹیم تشکیل

Raja Pervez Ashraf Meeting

Raja Pervez Ashraf Meeting

اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں دھرنے کے شرکا کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.وزیر اعظم نے 4 رکنی مذاکراتی ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے.

دنیا نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران تجویز دی گئی کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کے لیے وفد بھیجا جائے جس پر وزیر اعظم نے 4 رکنی ٹیم جو چودھری شجاعت، افراسیات خٹک،خورشید شاہ اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل ہوگی تشکیل دی . وزیر اعظم نے ٹیم کو فوری طور پر ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی.