طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کے لیئے دی گئی ڈیرھ گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے۔ ڈآکٹر طاہرالقادری نے اس سے قبل کہا تھا کہ حکومت کے پاس امن کا آخری موقع ہے کل دھرنا نہیں ہو گا ڈید لائن گزر جانے کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔

ادھر حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لیے چار رکنی ٹیم بنائی گئی ہے جو چوہدری شجاعت، خورشید شاہ، افراسیاب خٹک اور فاروق ستارشامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دھرنے کے خلاف طاقت کا ہرکز استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری جب دھرنے کے شرکا سے خطاب کرنے آئے تو تیز ہواں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تیز بارش بھی دھرنے کے شرکا کو منتشر نہ کر سکی انہوں نے جلسے کے شرکا کے عزم اور استقامت پرانہیں سلام پیش کیا۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مسائل کے پر امن حل پر یقین رگھتے ہیں۔ پانچ دن سے سڑک پر بیٹھے ہیں لیکن اس حکومت کو اپنے عوام کی قدر نہیں ہے۔

آئین کے مطابق مطالبات تسلیم کرنے کے لیئے بہت وقت دیا ہے۔ بظاہر لڑنے والے سیاستدان اندر سے ایک ہیں۔ ثابت ہو گیا ملک میں آئین کی بالادستی کی کوئی گنجائش نہیں۔