اسلام آباد (جیوڈیسک) منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کی طرف سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے اور طاہر القادری کچھ دیر بعد ڈی چوک میں مظاہرین سے خطاب میں اپنے آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔
منہاج القرآن کا لانگ مارچ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا اور طاہر القادری نے حکومت کو آج صبح گیارہ بجے تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دی اور کہا تھا کہ اگر اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو پھر آئندہ کا لائحہ عمل ڈی چوک میں خطاب کے دوران بتائیں گے۔ طاہر القادری کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے لیکن حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔