پیرس(بیورو رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف فرانس کی سپوک پرسن ناصرہ فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلعت محمود چوہان اپنی اوقات کے مطابق ہمارے قائد کے خلاف بیان بازی کرے ۔سونامی میاں نواز شریف کی بربادی کا سبب بنے گا ۔ا سی سونامی میں میاں نواز شریف اور اس کی باقیات بہہ جائیں گی ۔
انھوں نے کہا کہ جو میرے قائد عمران خاں پر الزمات لگا رہا ہے وہ ذرا اپنے گریبان میں جھانک کر تو دیکھے ۔کیا اس نے پاکستانیوں اور انڈین لوگوں کی کمیٹیوں کے20 لاکھ سے زیادہ یورو لوٹا دئیے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پہلے اپنے حقائق تو سامنے لائیں، اور اپنی نسل کو پہچانیں۔ عمران ایک خاندانی فرد ہے جس نے ملک کا نام روشن کیا ۔اور اب سیاست میں بھی میاں نواز شریف جیسے چھچھورے کو ناک آوٹ کر دیں گے ۔ناصرہ فاروقی نے کہا کہ طلعت چوہان جیسے لوگ قائد کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔جن کی اپنی عزت ہے نا خاندان کی۔
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن فرانس میں بد نام ہے اور پاکستان میں بھی بدنام ہے ۔جو آپس میں اپنے قائد کے سامنے لڑ رہے تھے انھوں نے قائد کی حمایت خاک کرنی ہے ۔ طلعت چوہان عزت کا تقاضا ہے کہ پہلے فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی لاکھوں یورو کی کمیٹیاں واپس کریں ۔اور اپنی پہچان کو بحال کریں اس کے بعد عمران خاں جیسے لیڈر پر انگلی اٹھانا ۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔