طوفانی بگولوں نے نیو میکسیکو میں تباہی مچا دی

Mexico

Mexico

ٹیکساس(جیوڈیسک)امریکا میں طوفانی بگولوں کا سلسلہ جاری ہے،ٹیکساس میں تباہی مچانے کے بعد خوفناک قدرتی آفت نے نیو میکسیکو میں زمین ادھیڑ کر رکھ دی۔ ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے بگولے نے ٹیکساس میں کئی قصبے ملیا میٹ کر دیئے۔

درخت ہوں،مکان یا گاڑیاں دہشت ناک بگولے کی زد میں آئی ہر شے تباہ و برباد ہو گئی۔بگولے سے متاثرہ علاقے ایسا منظر پیش کر رہے ہیں جیسے یہاں لاکھوں ٹن بارود سے بمباری کی گئی ہو۔

ٹیکساس کے بعد بگولوں نے نیو میکسیکو کا رخ کر لیا ہے جہاں اس نے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین لپیٹ میں لے لی۔موسمیات کے ماہرین کہتے ہیں طوفانی بگولے مزید تباہی پھیلائیں گے جن سے بچنے کا بھاگنے کے سوا کوئی حل نہیں۔