طویل ترین جنگ 2014 میں ختم ہوجائے گی ، باراک اوباما

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوبامہ نے گیارہ ستمبر کو قومی دن قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سال دوہزار چودہ میں امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ ختم ہوجائے گی۔ امریکی صدر باراک اوبامہ پینٹا گان میں میموریل سروس سے خطاب کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جب نائن الیون کا واقعہ ہوا تو کئی امریکن القاعدہ اور اسامہ بن لادن سے واقف بھی نہ تھے۔

اس دہشت گردی میں تین ہزار کے قریب افراد نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب القاعدہ کی کمر ٹو ٹ چکی ہے اور اسامہ بن لادن امریکہ کے لیئے اب کبھی بھی خطرہ نہیں بن سکے گا۔افغانستان کی جنگ کیحوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکی تاریخ کی یہ طویل ترین جنگ سال دوہزار چودہ کے آخر تک اختتام کو پہنچے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی جنگ اسلام یا کسی اور مذہب سے نہیں،بلکہ القاعدہ اوراس کی ساتھی جماعتوں سے ہے۔