طیارہ حادثہ: تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کریں گے۔ وزیراعظم

Gilani

Gilani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ سانحے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے جائے حادثے کا فضائی جائزہ لیا۔

اسلام آباد میں پمز اسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیارہ کا حادثہ بڑا سانحہ ہے، قوم کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تمام مسافروں کی انشورنس ہوتی ہے، معاوضہ دینا ایئرلائن کی ذمہ داری ہے۔