پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اطلاعات قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔بہت افسوس ناک واقعہ ہوا ہے۔
بے نظیر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور وہ خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ رحمان ملک بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی۔ بے نظیر ایئر پورٹ پر اگر کسی مسافروں سے بد سلوکی ہوئی ہے تواس کے لیے معافی چاہتے ہیں۔