اسلام آباد : ( جیو ڈیسک)اسلام آباد ائرپورٹ کے قریب بھوجا ائرلائین کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایک سو ستائس میں سے ایک سو اٹھارہ افراد کی شناخت کی گئی ہے اور ایک سو پندرہ میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔پمز انتطامیہ کے مطابق نولاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا۔ اب تک بیالیس میتیں کراچی پہنچادی گئی ہیں جن میں سے بیشتر کی تدفین کردی گئی ہے۔
اسلام آباد میں تیرہ ، راولپنڈی میں چار ، ایبٹ آباد میں تین ، مانسہرہ میں پانچ اور صوابی ، کوہاٹ ، میرپور میں ایک ایک میت کی تدفین عمل میں آئی۔ حادثے میں شہید ہونے والے دس افراد کو اندرون سندھ مختلف شہروں میں سپرد خاک کیا گیا۔