عائشہ احد کی بیٹی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ محفوظ

Ayesha Malik

Ayesha Malik

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فلپائنی ملازم کے مبینہ اغوا کے کیس میں عائشہ احد کی بیٹی ماہ نور احد کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اعظم نے تین اکتوبر کو ماہ نور احد کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ جس کے بعد دو نومبر کو دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔ ماہ نور احد کے خلاف مقدمہ درج تھا کہ وہ فلپائنی ملازم کو اغوا کرانے میں شریک ملزمہ ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت کیلئے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج ہی سنائے جانیکا امکان ہے۔