پاکستان : (جیو ڈیسک) میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ آج ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا چارج سنبھالیں گے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سابق ڈی جی میجر جنرل اطہر عباس اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے مارچ 1984 میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ اینٹی ٹینک بٹالین، انفنٹری بریگیڈ گروپ اور سٹرائیک انفنٹری ڈویژن سمیت مختلف بٹالینز کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ صدر پاکستان کے ڈپٹی ملٹری سیکرٹری رہ چکے ہیں اور تمغہ بسالت حاصل کر چکے ہیں۔