پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کریں گے ہالی ووڈ فلم میں گلوکاری۔ دی ری لکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ نامی فلم میں اور بھی پاکستانی فنکارپرفارم کررہے ہیں۔ عاطف اسلم نے لگادی ہے چھلانگ بالی ووڈ سے ہالی ووڈ کی طرف۔ میرانائر کی فلم دی ری لکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ میں پاکستانی فنکار نمایاں ہیں۔ گلوکارہ میشا شفیع پہلی بار اداکاری کریں گی۔ علی عظمت بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔
فلم کی کہانی پاکستانی مصنف محسن حامد کے ناول سے لی گئی ہے اور اب ڈائریکٹر میرا نائر کی فلم میں شامل ہوگئے ہیں عاطف اسلم بھی۔ فلم میں ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ہڈسن ،بالی ووڈ ادکار اوم پوری اور شبانہ اعظمی بھی اداکاری کے جوہردکھائیں گی۔