عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا مرکزی اجلاس زیر صدارت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا
Posted on January 15, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا مرکزی اجلاس زیر صدارت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے کہا کہ تاجدارمدینہ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں ایمان افروز عظیم الشان مشعل بردار جلوس مورخہ 18جنوری بسلسلہ عید میلادالنبی کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
جلوس میں مشائخ عظام ،علمائے کرام،ممتاز مذہبی و روحانی شخصیات اور پاکستان بھر سے معروف قراء و ثناء خوان رسول کے علاوہ وکلاء ڈاکٹرز ،طلباء اور معززین شہرخصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کی ترویج و اشاعت اور دینی اجتماعات کے سلسلہ میں نو جوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور دین متین کی خدمت میں ہمارا یہ کارواں انشاء اللہ رواںدواں رہے گا۔ اجلاس میں صوفی مقبول احمد مجددی،محمد سعید احمد صدیقی ،محمد ندیم ارشد مجددی ،علامہ نوید اقبال مجددی ،علامہ بشارت علی مجددی،علامہ علامہ یاسین مجددی ،علامہ تنویر حسین مجددی اور اراکین ادارہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com