عالمی برادری نے براہمداغ کو افغانستان سے ہٹایا

malik

malik

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) رحمان ملک کہتے ہیں پاکستان کی درخواست پر عالمی برادری نے براہمداغ بگٹی کو افغانستان چھوڑنے پر قائل کیا۔ براہمداغ کے کیمپ بندکرانے میں کرزئی نے مدد کی۔

اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا وہ براہمداغ بگٹی کے کیمپ بندکرانے پرافغان صدر حامد کرزئی کے شکرگزارہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاکہ افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کی درخواست پر براہمداغ کے کیمپ بند کرائے۔عالمی برادری نیبراہمداغ کوافغانستان چھوڑنے پر قائل کیا۔

رحمان ملک نے کہاوہ ناراض بلوچ رہنماں کے مقدمات ختم کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا بلوچستان میں صرف اڑتالیس افراد لاپتہ ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا پاکستان میں کوئی امریکی غیرقانونی طور پر رہائش پذیر نہیں ہے۔