واشنگٹن : (جیو ڈیسک) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کے ترقیاتی پروجیکٹس کیلئے ایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر مقرر کر دئیے ہیں۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر آئزا بیل سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران ڈاکٹر حفیظ شیخ اور عالمی بینک کی نائب صدر آئزا بیل نے پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں واشنگٹن میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن بھی شامل تھیں۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک رواں سال پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ترقیاتی پروجیکٹس کیلئے ایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر فراہم کر ے گا۔