عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف گجرات تا لاہور” لبیک یار سول اللّٰہ ریلی” کے انتظامات مکمل کر لیے گئے
Posted on September 30, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف گجرات تا لاہور” لبیک یار سول اللّٰہ ریلی” کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ریلی میں ہزاروں علماء ومشائخ اور شمع رسالت کے پروانے شریک ہوں گے ۔عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر اور سنی اتحاد کونسل کے سینئر وائس چیر مین صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری ریلی کی قیادت کریں گے۔شہر شہر استقبال کی زبر دست تیاریاں ، 313موٹر سائیکل سوار ریلی کے چاروں طرف سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔حکومت پنجاب اور مقامی انتظامیہ کو سیکورٹی او رٹریفک کے نظم وضبط کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہیں ۔
عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکز ی امیر صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے کہا: ”لبیک یارسول اللّٰہ ریلی ” انشاء اللہ اسقدر مؤثر ہو گی اس سے دنیا بھر میں تحریک تحفظ ناموس رسالت کو نتیجہ خیز لائنوں پر گامزن کرنے میں کامیابی ملے گی ۔انہوں نے کہا: تمام ممالک کے مسلمان اپنی حکومت اور دنیا بھر کی حکومتوں پر دبائو بڑھائیں کہ تمام انبیاء عظام اور تمام سماوی کتب کی توہین کے انسداد کے لئے یو این او میں مؤثر قانون بنایا جائے اور اس مطالبہ کو پورا ہونے تک تحریک تحفظ ناموس رسالت کو کبھی بند نہ کیا جائے۔انہوںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیطان پادری ٹیری جونز اور اس کے ساتھیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا امریکہ سے مطالبہ کرے جس طرح کہ امریکہ اپنے مخالفین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔