عالمی رہنما آنگ سوچی ایمنسٹی انٹرنیشنل ایوارڈ کی حقدار

aungsansuukyi

aungsansuukyi

میانمار : (جیو ڈیسک) میانمار کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سوچی کو جمہوری جدوجہد اور انسانی حقوق کی بقا پرنیلسن مینڈیلا کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ آئرلینڈ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل ایوارڈ لیتے وقت آنگ سوچی کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا ان کے عوام کو جمہوری آزادی دلانے اور ان کے انسانی حق کو تسلیم کرانے کے لئے عملی طور سے سامنے آئے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل یہ ایوارڈ ان شخصیات کو دیتی ہے جو کہ انسانی جدوجہد اور اس کی بقا کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے رہے ہوں،اس سے قبل یہ ایوارڈ جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا اور پیٹر گیبریل کو ان کی انسانی بقا کی جدوجہد پر دیا جا چکا ہے ۔

آنگ سوچی نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے اپنی جدوجہد ایک پسماندہ معاشرے سے شروع کی اور آج اسی عوام کی طاقت سے میں پندرہ برس بعد آزاد فضا میں سانس لے رہی ہوں،انہوں نے میانمار کے عوام کے نام اس ایوارڈ اور اپنی جدوجہد کو کیا۔