ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ آج سے شروع ہو رہی ہے۔ سولہ دسمبر تک جاری رہنے والے سوئمنگ ایونٹ میں پاکستان کے چار کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں۔
جن میں کرن خان ، ماہ نور مقصود ، اسرار علی اور عبدالعزیز کے نام شامل ہیں ۔ دیگر منتخب دو پلیئرزسکواڈ میں شامل سوئمر لینا سوان دبئی اور انعم بانڈے لندن سے ترکی پہنچ چکی ہیں۔ منیجر وینا مسعود کے مطابق پاکستانی سوئمرز بہت جلد انٹرنیشنل میڈلز جیتنے کی پوزیشن میں آ جائیں گے ۔