چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نیکہاہیکہ پاکستان کو درپیش سنگین سیکورٹی چیلنجوں کے باوجود دفاعی صنعت کامیابیوں کی آئینہ دار ہے ۔ کراچی میں آئیڈیاز کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد شمیم وائیں نے کہاعالمی اورخطے کی سیکورٹی صورت حال کے پاکستان پر اسٹرٹیجک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔عالمی سطح پر سیکورٹی کا پس منظر ایک بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ پاکستان پر اسٹرٹیجک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاخطے کے سیکورٹی حالات بے یقینی کا شکار ہونے سے پاکستان کی دفاعی صنعت کو ایسا رد عمل ظاہر کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا جو آئندہ پیش والے چیلنجوں سے مطابقت رکھتا ہو۔امریکی دفاعی ماہراسٹیو کول نے کہا حالیہ تبدیلیوں نے یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ فوجی ٹیکنالوجیز وارفیئر اور عالمی طاقت کوکیا شکل دیتی ہیں ۔