عالمی معاشی ترقی کی رفتار 3.6 فیصد رہنے کا امکان

Global Economic Growth

Global Economic Growth

آئی ایم ایف(جیوڈیسک)عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف نے آئندہ سال پوری دنیا کی معاشی ترقی کی رفتار مجموعی طور پر 3.6 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سانتیاگو: آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لاگرڈے نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی 2013 میں شرح نمو میں 1.6 فیصد اضافہ ہوگا۔

ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کی رفتار 5.6 فیصد اور پوری دنیا کی معاشی ترقی کی رفتار مجموعی طور پر 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاشی طور پر 2013 رواں سال کے مقابلے میں بہتر ثابت ہو گا۔