عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

Oil

Oil

عالمی منڈی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ ہفتے کی بلند سطح کو چھونے کے بعد کمی کا شکار نظر آیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل ستمبر کے سودے اٹھائیس سینٹس کمی کے بعد اکیانوے ڈالر بارہ سینٹس پر فروخت ہو رہے ہیں جبکہ نارتھ برینٹ ستمبر کے سودے چالیس سینٹس کمی کے بعد ایک سو آٹھ ڈالر چالیس سینٹس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ میں بے روزگاری کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔